۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
حدیث روز

حوزہ / پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک روایت میں جوانوں کے متعلق نصیحت فرمائی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، مندرجہ ذیل روایت کتاب "سفینة البحار" سے نقل کی گئی ہے۔ اس روایت کا متن اس طرح ہے۔

قال رسول اللہ صلی اللہ علیه وآله:

اوصيكُمْ بِالشُّبّانِ خَيْرا فَاِنَّهُمْ اَرَقُّ اَفـْئِدَةً اِنَّ اللّه َ بَعَثَنى بَشيرا وَ نَذيرافَحالَـفَنِى الشُّبّانُ وَ خالَفَنِى الشُّيوخُ

رسول خدا صلی الله علیه وآله وسلم نے فرمایا:

تمہیں جوانوں سے نیک سلوک کرنے کی نصیحت کرتا ہوں کیونکہ ان کے دل دوستی کرنے والے ہوتے ہیں۔ بے شک خدا وند متعال نے مجھے بشارت دینے والا اور خبردار کرنے والا بھیجا ہے۔ پس جوان میرے ہم عہد ہو گئے اور بوڑھے میری مخالفت میں اٹھ کھڑے ہوئے۔

سفینة البحار، ج 2، ص 176

تبصرہ ارسال

You are replying to: .